لاہور سمیت پنجاب بھر سے 94 سول ججز کے تقرر و تبادلے

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور سمیت صوبہ بھر سے 94 سول ججز کے تقرر و تبادلےکر دیے گئے ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 94 سول ججز کو تبدیل کر دیا، تبدیل ہونے والے ججز کو نئے مقامات پر 11 مئی تک چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ججز کے تقرر و تبادلوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج محمد آصف نواز ملتان سے جہلم  جبکہ سول جج ہما الطاف کا حسین آباد سے منڈی بہاؤالدین ٹرانسفر کردیاگیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب جنرل انشورنس کمپنی متعارف کرانے والا پہلا صوبہ بن گیا: لاہور سمیت پنجاب بھر سے 94 سول ججز کے تقرر و تبادلے

 نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج شہباز حسین شیخوپورہ سے چونیاں اور صائمہ تبسم سیالکوٹ سے چونیاں تعینات کی گئیں۔

سول جج کلیم اللہ ڈی جی خان سے نارووال اور سول جج عبد الستار گجرات سے بورے والا تعینات کردیےگئے، ٹرانسفر ہونے والوں میں لاہور سے 18 سول ججز بھی شامل ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے