پنجاب جنرل انشورنس کمپنی متعارف کرانے والا پہلا صوبہ بن گیا

لاہور( پنجاب پوسٹ)پنجاب جنرل انشورنس کمپنی متعارف کرانے  والا پہلا صوبہ بن گیا، پنجاب لائف  انشورنس کمپنی نے ایس ای سی پی سے تیز ترین  رجسٹریشن کا اعزاز  بھی حاصل کر لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت لاہور میں پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پنجاب  جنرل انشورنس کمپنی کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی،کمپنی محکمہ  خزانہ کے  زیرنگرانی تمام سرکاری اداروں کی ‘نان لائف’انشورنس کی ذمہ دار  ہوگی، پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے سی ای او ہی پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے سی ای او ہوں گے۔

مزید پڑھیں: جھنگ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر ریلی: پنجاب جنرل انشورنس کمپنی متعارف کرانے والا پہلا صوبہ بن گیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے جامع ہیلتھ انشورنس پالیسی کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ دنیا بھرمیں انشورنس سیکٹر ترقی کر رہا ہے،ہمیں دنیا کےساتھ قدم سےقدم ملا کر چلنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پنجاب اصلاحات میں پہلے بھی آگے تھا، آج بھی آگے ہے اور ہمیشہ آگے رہےگا، ایسی ہیلتھ انشورنس پالیسی لائیں گےکہ جس کا جہاں سےدل کرے، اپنا علاج کراسکے۔

مزید پڑھیں: چنیوٹ،معرکۂ حق بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے شاندار ریلی: پنجاب جنرل انشورنس کمپنی متعارف کرانے والا پہلا صوبہ بن گیا

اجلاس کو بتایا گیا کہ کفیل فیملی ممبرز، خواتین، خواجہ سرا، کسان، طلبہ، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی انشورنس پلانز بھی متعارف کرائےہیں،

قدرتی آفات، پنشن پروڈکٹس، ہیلتھ انشورنس اور تکافل کے ذریعے ہر طبقے کو مالی تحفظ فراہم کیا جائےگا، کمپنی کے لیے 17 پیشہ ور ماہرین کی بھرتی اور مالی معاونت مکمل کی جاچکی ہے، کمپنی کے لیے چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس اور صدر پنجاب بینک پر مشتمل بورڈ قائم ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے