جھنگ(پنجاب پوسٹ) معرکہ حق کے شاندار فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سمندری، معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ریلی کا اہتمام، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش: جھنگ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر ریلیجس میں اے ڈی سی آر امتیاز محسن، اے ڈی سی جی عامر محمود اور سی او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی نے خصوصی شرکت کی۔
ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے قومی پرچم تھامے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا صبر و تحمل اور جرات سے بھرپور جواب دے کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:چنیوٹ،معرکۂ حق بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے شاندار ریلی: جھنگ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر ریلی










