لاہور(پنجاب پوسٹ) پولیس اہلکاروں کے منشیات فروشی سے باز نہ آنے کا سلسلہ جاری ہے اور آئے روز اس نوعیت کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ تازہ واقعے میں فارنرز سکیورٹی سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کا ایک اہلکار اپنے ساتھی کے ہمراہ منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق بادامی باغ کے علاقے کھوکھر چوک میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر دو مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو روکا۔ پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سواروں کی تلاشی لی تو ان کے قبضے سے 1480 گرام چرس اور ایک پسٹل برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور کے علاقے چوہنگ میں سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، زیر حراست ملزم عرفان ہلاک
گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان اور عظیم رشید کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق شاہدرہ سے ہے۔ پولیس نے تھانہ بادامی باغ میں ملزمان کے خلاف دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ہیں، جو منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔












