لاہور میں این سی سی آئی اے کا کریک ڈاؤن: 2 غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے، 2 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور زون نے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی براہِ راست نگرانی میں شہر کے دو غیر قانونی کال سینٹرز پر کامیاب چھاپے مارے، جن کے دوران 10 مرد اور 2 خواتین سمیت مجموعی طور پر 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

این سی سی آئی اے نے باٹا پور میں قائم "سلوشن ہب” اور پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع "ٹاسک ٹیکر” نامی کال سینٹرز پر بیک وقت کارروائی کی۔ چھاپوں کے دوران 13 لیپ ٹاپس، 2 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور 13 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 28 ڈیجیٹل ڈیوائسز اور کال ڈائلنگ ڈیٹا بھی قبضے میں لے لیا گیا، جو مزید تفتیش اور شواہد کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان کینیڈا اور امریکہ کے شہریوں کو موبائل اپ گریڈ اور سم آفرز کے نام پر لوٹتے تھے۔ وہ راجرز، بیل، ٹیلس اور اے ٹی اینڈ ٹی جیسی معروف ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے بن کر شہریوں سے رابطہ کرتے اور کارڈنگ فراڈ کے ذریعے ان کی رقوم ہتھیا لیتے تھے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر نے کہا کہ سائبر فراڈ کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے