ایڈیشنل آئی جی محمد کامران خان نے پنجاب ہائی وے پٹرول کا چارج سنبھال لیا، جدید پولیسنگ اور ٹیکنالوجی کے استعمال کا اعلان

لاہور(پنجاب پوسٹ)ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول محمد کامران خان پی ایچ پی ہیڈکوارٹرز بیدیاں پہنچے، جہاں انہوں نے بطور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

آمد پر پنجاب ہائی وے پٹرول کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ بعد ازاں ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول فیصل علی راجہ نے ایڈیشنل آئی جی کو محکمے کی مجموعی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور جاری پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی محمد کامران خان نے کہا کہ جدید پولیسنگ، ٹیکنالوجی کے استعمال اور مؤثر پٹرولنگ کے ذریعے محکمے کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کو محفوظ بنانے، شہریوں کو بروقت مدد کی فراہمی اور کرائم کنٹرول کے لیے پٹرولنگ ڈیوٹی کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے