سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریاں، 41 لاکھ رجسٹریشن ہوچکی ہے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب، محمد طارق قریشی

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں انٹر سکولز اور انٹر کالجیٹ ڈاج بال مقابلوں کے فائنل میں ایس ایس جی سکول نے ڈی ایچ اے کیمبرج کو 3-0 سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ڈی ایچ اے کیمبرج دوسرے جبکہ تہذیب البنات سکول تیسرے نمبر پر رہا۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کامیاب ٹیموں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر پنجاب اولمپک کے سی ای او ادریس حیدر خواجہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، پنجاب ڈاج بال کے صدر میاں رضوان اور سیکرٹری رانا آزر نور بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خراجِ تحسین، جعلی کورٹ فیس مافیا کے خلاف کارروائی کی تعریف

ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا کہنا تھا کہ ڈاج بال ایک دلچسپ کھیل ہے، اسے آئندہ یوتھ گیمز میں شامل کیا جائے گا۔ اتنی بڑی تعداد میں گرلز کھلاڑیوں کو ڈاج بال کھیلتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں جبکہ یوتھ گیمز کے لیے 41 لاکھ رجسٹریشن ہوچکی ہے۔ یوتھ گیمز صوبے میں کھیلوں کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کریں گی۔

دوسری جانب ٹیبل ٹینس کے فائنل مقابلوں میں پنجاب کالجز نے پہلی، گورنمنٹ کالج نے دوسری جبکہ دانش سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کامیاب کھلاڑیوں کو بھی میڈلز پہنائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے