انویسٹی گیشن پولیس لاہور نے رواں سال اغواء شدہ 807 میں سے780 بچوں اور بچیوں کو بحفاظت بازیاب کروایا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

لاہور (پنجاب پوسٹ) اغواء شدہ بچوں اور بچیوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی کارروائیاں جاری ہیں۔ انویسٹی گیشن پولیس لاہور نے رواں سال اغواء شدہ 807 میں سے780 بچوں اور بچیوں کو بحفاظت بازیاب کروایا ہے۔

سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ بقیہ 27 بچوں کی بازیابی کے لئے پولیس ٹیمز کام کر رہی ہیں وہ بھی جلد بازیاب ہوں گے۔بچوں اور بچیوں کی بازیابی کے لیے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خراجِ تحسین، جعلی کورٹ فیس مافیا کے خلاف کارروائی کی تعریف

خواتین اور بچوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اس حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اغوا اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ بچوں کو اغواء کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا،بچوں کے تحفظ کے لیے انویسٹی گیشن پولیس پوری تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے،

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے والدین کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ والدین بھی اپنے بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، انہیں تنہا چھوڑنے سے گریز کریں اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں،

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے