وزیراعلیٰ مریم نواز کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خراجِ تحسین، جعلی کورٹ فیس مافیا کے خلاف کارروائی کی تعریف

لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جعلی کورٹ فیس ٹکٹوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیا کے خلاف کارروائی پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جعلی کورٹ فیس ٹکٹ کے ذریعے قومی خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف ہونے والی کارروائی پر اظہارِ اطمینان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا تاریخی ایکشن قابلِ تحسین ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیاز حقیقی معنوں میں قومی مجرم ہیں، جنہیں کسی صورت رعایت نہیں ملنی چاہیے۔وزیراعلیٰ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کرپشن اور جرائم کے خلاف عدلیہ اور انتظامیہ کا ایک پیج پر ہونا بہتری کی نوید ہے۔

ان کے مطابق اداروں کے باہمی تعاون سے ہی بدعنوانی کے خلاف مؤثر جنگ لڑی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کرپشن کے خاتمے کی کاوشوں میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی معاونت پر وہ شکر گزار ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے