لاہور( پنجاب پوسٹ)بہاولنگر: ضلعی پولیس نے ماہِ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران کی سربراہی میں ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 1285 مقدمات درج کیے گئے جبکہ مختلف کارروائیوں میں 1195 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 68 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم میں 69 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 رائفلیں، 12 بندوقیں اور 54 پسٹل برآمد کیے گئے۔
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 111 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے 9 کلو گرام چرس، 2 کلو گرام سے زائد ہیروئن، 2651 لیٹر شراب اور 705 لیٹر لہن برآمد کیا گیا۔ پولیس نے شراب کشید کرنے والی 12 فعال بھٹیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
مزید پڑھیں : فیصل آباد،کھانوں کے نام پر زہر ، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،مختلف ہوٹلز میں چوہوں کی بھرمار ،70 من گوشت تلف ، 888 فوڈ پوائنٹس پر جرمانہ: بہاولنگر پولیس کا جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ماہ میں 1285 مقدمات درج، 1195 ملزمان گرفتاراشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن کے دوران 381 اشتہاری گرفتار کیے گئے جن میں اے کیٹیگری کے 61 اور بی کیٹیگری کے 320 ملزمان شامل ہیں، جبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب 240 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔
قمار بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 مقدمات درج کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ مزید برآں پولیس خدمت مراکز کے ذریعے 14622 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔
ڈی پی او محمد عمران کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہری جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں اطلاع 15 یا قریبی تھانے کو دیں۔












