لاہور (پنجاب پوسٹ) شاہدرہ ٹاؤن شہریوں کی درخواست پر منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہیں کلئیر ککر دی گئیں۔
شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رہائشی ایریا میں منشیات کے عادی افراد کو آئس کی سپلائی دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم زیر گرفتاری سے بچنے کے لیے اعلی قسم کے پینٹ کورٹ پہنتا تھا۔
ملزم کے قبضہ سے 520 گرام آئس برآمد کر کی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ریسپانس کرتے ہوئے علاقہ کو منشیات کے عادی افراد سے کلئیر کروا دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہوں سے متعلق فوری پولیس کو 15 پر کال کریں۔نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔
شہر کی گلیوں اور چوک چوراہوں سے منشیات کے عادی افراد کے نخلاء کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔















