فیصل آباد( پنجاب پوسٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گذشتہ ماہ شہر کے9 ہزار 180 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا ، جن میں سے 888 پوائنٹس پر حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھنے پر جرمانہ کیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی فیصل آباد نے اپریل کی کارکردگی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اتھارٹی نے ناقص اور مضر صحت خوراک بیچنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔اتھارٹی نے 9 ہزار 180 فوڈ پوائنٹس یونٹس اور سپلائرز کی چیکنگ کی گئ اور25یونٹ بند کیے گئے۔ قوانین کی خلاف ورزیوں پر21مقدمات درج کئے گئے اور888فوڈ پوائنٹس کو 1کروڑ 12لاکھ 54ہزار کے جرمانے عائدکیے گیے۔
یہ بھی پڑھیں:جشن معرکہ حق ، پنجاب بھر میں تقاریب کا اعلان، مرکزی تقریب کہاں ہوگی؟تقریب میں کیا ہوگا؟: فیصل آباد،کھانوں کے نام پر زہر ، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،مختلف ہوٹلز میں چوہوں کی بھرمار ،70 من گوشت تلف ، 888 فوڈ پوائنٹس پر جرمانہڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کار وایئوں کے دوران 10 من سے زائد دودھ، 70من گوشت سمیت دیگر اشیاء کی بڑی کھیپ تلف کی گئی۔ جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر خوراک کی تیاری میں ممنوعہ اور کھلے اجزاء کا استعمال کیا جارہا تھا ۔ان خلاف ورزیوں پر متعدد افراد کے خلاف جرمانے عائد کیے گئے۔کریک ڈاؤن کے دوران پروڈکشن ایریا میں حشرات اور چوہوں کی بھرمار، گندے فریزر پائے گئے۔جس کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا، لفٹینٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ ادا، کمشنر ڈویژن اور عسکری حکام کی شرکت: فیصل آباد،کھانوں کے نام پر زہر ، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،مختلف ہوٹلز میں چوہوں کی بھرمار ،70 من گوشت تلف ، 888 فوڈ پوائنٹس پر جرمانہحکام نے واضح کیا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوارک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے یہ کاروا ئیاں جاری رہیں گی












