لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی واضح ہدایات پر تمام بس اسٹیشنز پر فول پروف سکیورٹی کے اقدامات کیت گئے۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کو خصوصی ٹاسک دیا گیا جس میں تمام میٹرو بس و اورنج لائن اسٹیشنز کا سکیورٹی آڈٹ تیار کرنے کو کہا گیا۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد نے لاہور کے تمام میٹرو بس و اورنج لائن اسٹیشنز کا وزٹ کیا اور تمام میٹرو بس و اورنج لائن اسٹیشنز پر خصوصی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے احکامات بھی جاری کیے۔
ایس پی ڈولفن نے میٹرو بس و اورنج لائن اسٹیشنز پر تعینات سٹاف سے خصوصی ملاقات کی اور سکیورٹی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ایس پی ڈولفن نے شاہدرہ، بھاٹی گیٹ، ایم اے او کالج، قذافی اسٹیڈیم و دیگر اسٹیشنز کا خصوصی سکیورٹی آڈٹ کیا۔
سیکیورٹی آڈٹ کا مقصد خواتین و بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے شہریوں بالخصوص بچوں و ورکنگ وویمن کی حفاظت یقینی بنائی جارہی ہے۔
اسٹیشنز پر خواتین و بچوں کو حراساں کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔سفری سہولیات کو مزید بحفاظت بنایا جا رہا ہے، مشکوک افراد و جرائم پیشہ عناصر قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔
تمام اورنج لائن و میٹرو بس اسٹیشنز کے اطراف مشکوک و مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔ مسافروں کے جان و مال و خواتین کے تحفظ کے لیے محفوظ سفری ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
عوامی مقامات ہوں یا مسافر خانے یا بس اسٹینڈ پر خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔












