لاہور: لاری اڈہ پولیس کا کریک ڈاؤن، منشیات فروشی، گٹکا فروشی اور قمار بازی میں ملوث 7 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں گٹکا، چرس اور جوئے کی رقم برآمد

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں لاری اڈہ پولیس نے منشیات فروشی، گٹکا فروشی اور قمار بازی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پان شاپ کی آڑ میں گٹکا فروخت کرنے والے تین ملزمان جاوید، اکمل اور انعام کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 30 کلو تیار گٹکا، 50 پیکٹ اور گٹکا تیار کرنے والے آلات برآمد کرلیے گئے

دوسری کارروائی میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش رضوان کو گرفتار کرکے 3300 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزم لاہور کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب رحیم یارخان کے بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں سکیمیں اوریجنل سے مختلف ہونے پر ناراض کیوں ہوگئیں ؟

ادھر تاش پر جوئے کی بازی لگانے والے ملزمان واصل، اقبال اور وسیم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 17 ہزار روپے سے زائد نقد رقم اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ انہوں نے گرفتاریوں پر ایس ایچ او لاری اڈہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے