لاہور (پنجاب پوسٹ) کوٹ ادو میں تونسہ بیراج کے مقام پر ٹی ڈی سی پی ڈولفن ریزورٹ کھول دیا گیا۔دریائے سندھ کے کنارے 120 کنال رقبے پر عالمی معیار کا ڈولفن ریزورٹ قائم کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلیٹ فورس کی تربیت کرنے والے فوجی افسران کیلئے دوہری تنخواہ کی منظوری
ڈولفن ریزورٹ میں سیاحوں کے لیے جدید رہائشی، تفریحی اور کھانے پینے کی سہولیات فراہم کی گئی پیں۔ سیاح دریائے سندھ میں پائی جانے والی نایاب نابینا انڈس ڈولفن کا نظارہ کرسکیں گے۔
ڈولفن ریزورٹ میں دریائے سندھ کے دلکش مناظر دیکھنے کے لیے خصوصی ٹیرس کی سہولت بھی موجود ہیں۔ ماحول دوست ڈولفن ریزورٹ میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ جنگلی حیات کے تحفظ پر بھی خصوصی توجہ ید گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹویٹ کیا ہے کہ صبح کی چائے پیتے ہوئے دریائے سندھ کی لہروں میں نایاب ڈولفن کا نظارہ ایک منفرد تجربہ ہوگا۔شاندار پنجاب کے وژن کے تحت تونسہ بیراج پر ڈولفن ریزورٹ کھولنے پر خوشی ہے120 کنال پر محیط ڈولفن ریزورٹ میں عالمی معیار کی مہمان نوازی اور تفریحی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
ڈولفن ریزورٹ میں سیاحوں کو دریائے سندھ کے دلکش مناظر اور قدرتی ورثے کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ڈولفن ریزورٹ میں جدید سیاحتی سہولیات کے ساتھ جنگلی حیات کے تحفظ کو بھی یکجا کیا گیا ہے۔
پاکستان کی منفرد آبی حیات میں شامل نایاب انڈس ڈولفن کو دیکھنے کا موقع سیاحوں کے لیے خصوصی کشش ہوگا۔












