یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پی ایچ ڈی، ایم فل اور ماسٹرز ڈگری پروگرامز کے داخلوں کا اعلان کر دیا

لاہور (پنجب پوسٹ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پی ایچ ڈی، ایم فل اور ماسٹرز ڈگری پروگرامز کے داخلوں کا اعلان کر دیا

یو ایچ ایس نے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کے لیے اپنے قواعد و ضوابط میں ترمیم کر دی،سنڈیکیٹ کی منظوری سے ڈاکٹروں کے ساتھ الائیڈ ہیلتھ گریجویٹس کے لیے بھی اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھول دیے گئے

الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور فارمیسی گریجویٹس بھی اب متعلقہ بیسک میڈیکل سائنسز میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کر سکیں گےنئی پالیسی کا مقصد ہیلتھ سائنسز گریجویٹس کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 7 فروری کو کرانے کا اعلان، طریقہ کار کیا ہوگا ؟

12 شعبوں میں پی ایچ ڈی، 16 شعبوں میں ایم فل جبکہ تین ماسٹرز ڈگری پروگرامز میں داخلے دیے جائیں گے۔ماسٹر ان ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن، ماسٹر آف سائنسز ان نرسنگ اور ماسٹر ان پبلک ہیلتھ بھی شامل

یو ایچ ایس کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز 9 نومبر سے ہوگا۔پی ایچ ڈی، ایم فل اور ماسٹرز پروگرامز میں داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 نومبر مقرر

یو ایچ ایس کے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کے لیے تمام داخلہ ٹیسٹ 29 نومبر کو لیے جائیں گے۔انٹرویوز کے بعد پہلی میرٹ لسٹ 21 دسمبر جبکہ دوسری میرٹ لسٹ 28 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔

یو ایچ ایس کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی کلاسز کا آغاز 4 جنوری 2027ء سے ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے