جشن معرکہ حق ، پنجاب بھر میں تقاریب کا اعلان، مرکزی تقریب کہاں ہوگی؟تقریب میں کیا ہوگا؟

لاہور( پنجاب پوسٹ)پنجاب حکومت نے 8 سے 10 مئی تک صوبے بھر میں جشن معرکہ حق منانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور کے لبرٹی گول چکر پر بڑا کنسرٹ کیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےمعرکہ حق کے حوالے سے 8، 9 اور 10 مئی کو تقریبات کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایک ماہ میں ہیلپ لائن 15 پر 7 لاکھ 24 ہزار فیک کالز ، شہری کیا پوچھتے رہے؟: جشن معرکہ حق ، پنجاب بھر میں تقاریب کا اعلان، مرکزی تقریب کہاں ہوگی؟تقریب میں کیا ہوگا؟

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ8 اور 9 مئی کو لبرٹی گول چکر پر بڑا کنسرٹ کرنے جا رہے ہیں، جہاں قومی ترانے چلائیں گے، 10 مئی کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک شاندار تقریب میں شرکت کریں گی، عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت وزراء اور ایوان کے وہی خیالات ہیں جو ہر پاکستانی کے ہیں، عظمیٰ بخاری

یہ ایک سال کامیابی کا سال ہے جو 10 مئی کو چند گھنٹوں میں حاصل کی گئی، اپنے سے 6 گنا بڑی فوج کو گھٹنوں پر آنے پر مجبور کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کے مطابق جنگیں ساز و سامان سے نہیں بلکہ جذبوں سے لڑی جاتی ہیں ، معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی پوری دنیا کے لئے ایک کیس سٹڈی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “جشن معرکہ حق ، پنجاب بھر میں تقاریب کا اعلان، مرکزی تقریب کہاں ہوگی؟تقریب میں کیا ہوگا؟”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے