گھریلو صارفین کو گیس کب ملے گی؟ موسم سرما کے لیے گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری

لاہور(پنجاب پوسٹ)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے سردیوں کے موسم میں صارفین کے لیے دن میں تین وقت گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ایس این جی پی ایل پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قدرتی گیس کی ترسیل اور تقسیم کا مرکزی ادارہ ہے۔

ادارے کے ترجمان کے مطابق گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں صرف 8 گھنٹے قدرتی گیس دستیاب ہوگی، اور یہ گیس کھانا پکانے کے اوقات میں فراہم کی جائے گی۔ نئے شیڈول کے تحت صبح 6:30 بجے سے 9 بجے تک، دوپہر 12 بجے سے ڈھائی بجے تک اور شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس دستیاب رہے گی۔

سوئی سدرن ذرائع کے مطابق ایل این جی کی قلت اور سردیوں میں گیس کی طلب دگنی ہو جانے کے باعث لوڈ مینجمنٹ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال نے بھی ایندھن کی فراہمی کو متاثر کیا ہے، جس سے مسئلہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق قدرتی گیس کے متبادل کے طور پر استعمال ہونے والی ایل پی جی کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر ہیں۔ اس صورتحال کے باعث رواں موسمِ سرما میں صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ گیس کی محدود فراہمی کے دوران متبادل ایندھن بھی مہنگا پڑے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے