لاہور(پنجاب پوسٹ) سیشن کورٹ میں پیشی کے لیے آنے والے ملزمان پر کمرہ عدالت میں مدعی پارٹی کی جانب سے مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ملزم عامر بے ہوش ہوگیا۔
ملزمان تھانہ کاہنہ میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کے حصول کے لیے سیشن کورٹ میں موجود تھے۔
ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد خورشید عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق فاضل جج کی موجودگی میں 15 سے 20 افراد نے کمرہ عدالت میں ملزمان پر تشدد شروع کردیا۔
واقعہ سماعت کے دوران پیش آیا، جس پر پولیس تھانہ اسلام پورہ موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود رہی۔










