لاہور (پنجاب پوسٹ) ”شی تھریڈ“ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے لئے ٹیکسٹائل ٹریننگ کا بے مثال پروگرام کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کے تحت 1150 دیہی خواتین ٹیکسٹائل ٹریننگ کر کے برسرروزگار آئیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے جون تک 2500 دیہی خواتین کی ٹیکسٹائل ٹریننگ کا ہدف مقرر کردیا۔
لاہور کے قریب ملتان روڈ پر واقع شاہکام انڈسٹری میں ”شی تھریڈ“پروگرام کی ٹریننگ کا اہتمام کیاگیا ہے،اور محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام”شی تھریڈ“پروگرام کے تحت لاہور میں دیہی علاقو ں کی خواتین کی رجسٹریشن بھی شروع کر دی۔
3ماہ کی ٹریننگ کورس میں کلاس روم، تدریس کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل ٹریننگ بھی کرائی جائے گی،18سے 45سالہ خواتین کے پاس پنجاب کا رہائشی/ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔”شی تھریڈ“پروگرام میں رجسٹریشن کے لئے میٹرک کی اہلیت مقرر کی گئی۔
گاوں کی خواتین کو ٹیکسٹائل ٹریننگ کے ساتھ ماہانہ 15ہزار روپے وظیفہ بھی ملے گا
”شی تھریڈ“ٹریننگ کی تکمیل کے بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری میں روز گار بھی فراہم کیا جائے گا ”شی تھریڈ“پروگرام میں دیہی خواتین کو انڈسٹریل سلائی مشین آپریٹر اپیرل سپر وائزر ٹریننگ دی جائے گی۔
”شی تھریڈ“ میں رجسٹریشن کے لئے قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل لے کر شاہکام انڈسٹریز میں درخواست دی جا سکتی ہے۔ابتدائی جانچ پڑتال اور اہلیت کی تصدیق کے بعد امیدوار خواتین کو داخلے سے قبل حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔
اسسٹنٹ کمشنر ز،یونین کونسل سیکرٹریز اور متعلقہ ضلعی دفاتر کے ذریعے ”شی تھریڈ“ رجسٹریشن کے بارے میں معلومات لی جا سکتی ہیں۔
دیہی خواتین کو مارکیٹ بیسڈ ٹریننگ دے کر با وقار روزگار کا اہل بنانا ہے-مریم نوازشریف
”شی تھریڈ“ پروگرام کے تحت خواتین کو مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہنر سیکھا کر ٹیکسٹائل انڈسٹری میں روز گاربھی دیا جائے گا-مریم نوازشریف













