لاہور (پنجاب پوسٹ) نولکھا پولیس کی کاروائی میں تاش پر سٹے بازی کرنے والے 10 ملزمان گرفتار ہو گئے۔نولکھا پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاع ملنے پر فوری ریڈ کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 45 ہزار سے زائد داؤ پر لگی نقد رقم، تاش کے پتے سمیت موبائل برآمد ہوا۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ایس ایچ او نولکھا کی نگرانی میں سٹے بازوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا گیا۔گرفتار ملزمان میں سیف، علیم، نعمان، کرامت اور شبیر سمیت دیگر شامل ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔قمار بازوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔













