لاہور( پنجاب پوسٹ)پنجاب حکومت کی جانب سے 4 اپریل سے 4 مئی 2026 تک جاری مفت سفری سہولت کے دوران تقریباً 4 کروڑ مسافروں نے مختلف ٹرانسپورٹ سروسز سے فائدہ اٹھایا۔
وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کے مطابق اس ایک ماہ کے دوران اورنج لائن میٹرو ٹرین سے ایک کروڑ سے زائد، لاہور میٹرو بس سے تقریباً 64 لاکھ جبکہ سپیڈو بسز سے 45 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب، لاک ڈاون میں نرمی، کس شعبے کو اجازت مل گئی؟: پنجاب حکومت نے 4 کروڑ افراد تک مفت سفری سہولت کیسے پہنچائی؟اسی طرح گرین الیکٹرک بسوں کے ذریعے لاہور میں 6 لاکھ سے زائد اور راولپنڈی میں 9 لاکھ 25 ہزار مسافر مستفید ہوئے۔ پاکستان میٹرو بس سروس سے 37 لاکھ سے زائد جبکہ ملتان میٹرو بس سے 30 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافروں نے فائدہ اٹھایا۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی الیکٹرک بسوں سے 90 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا، جبکہ فیڈر روٹس سے بھی لاکھوں شہریوں نے مفت سفری سہولت حاصل کی۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے تقریباً 4 کروڑ مسافروں کو کامیابی سے سہولت فراہم کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے۔ ان کے مطابق تمام طبقوں خصوصاً طلبہ، مزدوروں، خواتین اور بزرگوں نے اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔















