وہاڑی( پنجاب پوسٹ)پاک فوج کے حوالدار اور موضع محمد شاہ کی وہنیوال فیملی کے بزرگ محمد نواب وہنیوال کا بیٹا عظیم سپوت خضر عباس بلوچستان ڈیوٹی کے دوران دہشت گردوں سے لڑتے اور پاک وطن کے لیے سر فروشی کا جذبہ لیے ہوئے آ ئی ای ڈی پھٹنے سے بدرجہء شہادت پہنچ گئے
شہید خضر عباس کا جسد خاکی کراچی سے بائی اییر بہاولپور لایا گیا ۔جہاں سے میت کو آبائی علاقے پہنچایا گیا ۔اس موقع پر بریگیڈیر فیض قادر سبحانی اور کر نل عدنان اسلم نے شہید کی بہادری کو سراہا ۔اور کہا کہ پاک فوج کو شہید پر فخر ہے ۔
دریں اثنا پاک فوج کے چاق وچو بند دستے نے شہید سلامی پیش کی ۔اور شہید کے جسد خاکی پر پاک آرمی کی قیادت کی جانب سے بریگیڈیر فیض قادر سبحانی اور کرنل عدنان اسلم نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں مقامی افراد کے علاوہ بریگیڈیر فیض قادر سبحانی ۔کر نل عدنان اسلم ڈی ایس پی سرکل راؤ طارق پرویز ،اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد ۔ایس ایچ اوز ملک زمان لیاقت اعوان انسپکٹر مہر پرویز وہنیوال نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
شہید کو آبائی قبرستان بستی نور شاہ میں سپرد خاک کیا گیا فوجی دستے نے مزار کو بھی سلامی پیش کی ۔پھولوں سے قبر سجائی گئی ۔شہید کے والد اور ورثاء کو شیلڈ اور وردی پیش کی گئی
واضح رہے کہ گزشتہ سال تربت بلوچستان میں اسی علاقے مہر محمد خاور عباس شہید25پنجاب رجمنٹ بلوچستان دوران ڈیوٹ شدید زخمی ہو کر سی ایم ایچ کھاریا ں زہر علاج رہے 18مارچ 2025 کو شہید ہو ئے تھے جس پر اہل علاقہ نے انتظامیہ و اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقے کانام بستی شہیداں رکھا جائے۔










