وزیراعظم کی صدر ن لیگ نوازشریف سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور( پنجاب پوسٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں ن لیگ کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی اور سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ن لیگ نوازشریف کو مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال اور پاکستان کی قیام امن کے لیے کوششوں سے آگاہ کیا، ملکی صورت حال کے متعلق بھی تفصیلی بتایا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کب سے شروع ہورہی ہے ؟: وزیراعظم کی صدر ن لیگ نوازشریف سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کے لیے حکومت کے اقدامات پر بھی میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب ایسی پالیسیاں اپنائیں کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے، ہمیں عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا ہے۔ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے