روات ( پنجاب پوسٹ) جماعت اسلامی ضلع مری نے تنظیمی استحکام اور توسیع کے لیے ممبر سازی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں امیر ضلع مری غلام احمد عباسی اور سیکرٹری جنرل مری حماد المحمود عباسی نے روات کا دورہ کیا اور مقامی ذمہ داران کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔
یہ بھی پڑھیں : کوٹلی ستیاں: 39 واں کیپٹن ریاض میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر: جماعت اسلامی مری کی ممبر شپ ڈرائیو شروع، روات میں ذمہ داران سے مشاورت مکملاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھرپور ممبر سازی مہم چلائی جائے گی۔ جماعت اسلامی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے عوامی رابطہ مہم، کارنر میٹنگز اور نوجوانوں کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مقامی ذمہ داران نے قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور ریکارڈ ممبر سازی کو یقینی بنائیں گے۔
امیر ضلع اور سیکرٹری جنرل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مری سے روات تک ہر یونین کونسل میں تنظیمی نیٹ ورک کو مضبوط کیا جائے گا اور طلبہ، تاجر، علما اور نوجوانوں سمیت ہر طبقے کو جماعت کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا۔ اجلاس کا اختتام ملک و ملت کی ترقی اور جماعت اسلامی کی کامیابی کہ لئے دعا پر ہوا










