حمزہ شہباز کی شہید میجر وجاہت وحید کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت

لاہور (پنجاب پوسٹ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے شہید میجر وجاہت وحید کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہید کی والدہ، بھائی، اہلیہ اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ میجر وجاہت وحید نے وطن کی حفاظت اور فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ شہید میجر وجاہت وحید جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر اور ہمارا سرمایۂ افتخار ہیں۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شہداء کے اہلِ خانہ ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں اور پوری قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید میجر وجاہت وحید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے