پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کا لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا، وزیراعظم کو لیوی ختم کرنے کا مطالبہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک بھر کے اضلاع کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کی تحریک کا آغاز کردیا گیا۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دیا گیا، جس میں جماعت اسلامی کی مقامی قیادت سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دھرنے میں نائب امیر جماعت اسلامی لاہور خالد بٹ، سیکرٹری جنرل اظہر بلال، سینئر رہنما عامر نثار خان، شاہد نوید ملک اور احمد سلمان بلوچ سمیت دیگر رہنما اور کارکنان شریک ہوئے۔

دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی لاہور کے رہنماؤں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جسے عوام کے مسائل کی فکر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی عوام سے بھتہ وصول کرنے کے مترادف ہے۔ جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں، جبکہ آج علامتی دھرنا دیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر وزیراعظم نے پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے حکم پر دھرنا جاری بھی رکھا جاسکتا ہے۔

دھرنے کے باعث پولیس نے شملہ پہاڑی چوک پر ٹریفک کے لیے ڈائیورشنز لگادیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے