نانی والا کی بہن ٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو پروٹوکول، ڈیفنس کے ایس ایچ او کو کیسے مہنگا پڑا

لاہور(پنجاب پوسٹ) پولیس کو مشہور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن ٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو پروٹوکول دینا اور گرفتاری کے بعد چھوڑنا مہنگا پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو مبینہ طور پر پروٹوکول دینے اور پیسے لے کر چھوڑنے کے معاملے پر ڈیفنس بی پولیس کے ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

+یہ بھی پڑھیں: سجل اور زارا نے ایک دوسرے کو دوبارہ فالو کیوں کیا؟ یاسر حسین کا دلچسپ تبصرہ وائرل کیسے ہوا؟

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس بی، محرر اور لیڈی کانسٹیبل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔سامیہ مبارک کو بغیر نمبر پلیٹ گاڑی پر روکا گیا تھا، اہلکاروں پر اختیارات سے تجاوز اور مبینہ طور پر پیسے لے کر ملزمان کو چھوڑنے کے الزامات تھے۔ سامیہ مبارک ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شفاف انکوائری یقینی بنانے کے لیے تینوں اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات ایس ایس پی آپریشنز کے سپرد کردی گئی ہیں۔ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے