لاہور (پنجاب پوسٹ) خواتین کے تحفظ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، گزشتہ سال کی نسبت رواں برس خواتین کے خلاف جنسی جرائم میں تشویش ناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کےمطابق زیادتی کے واقعات میں 20 فیصد جبکہ اجتماعی زیادتی کے کیسز میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کےمطابق سال 2025 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران زیادتی کے 413 مقدمات درج کیے گئے،جبکہ اجتماعی زیادتی کے 26 واقعات رپورٹ ہوئے۔
رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں زیادتی کے مقدمات کی تعداد بڑھ کر 498 ہو گئی،اجتماعی زیادتی کے 36 واقعات رپورٹ ہوئے۔
اعداد و شمار کےمطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس خواتین کے خلاف جنسی جرائم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو خواتین کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے










