بوریوالہ میں خواجہ سراؤں کی معذور بچے کیساتھ وائرل ویڈیو میں کیا ہے ؟

وہاڑی ( پنجاب پوسٹ ) بورے والا میں معزور نوجوان پر تین افراد کا تشدد۔ملزمان خود کو ٹرانس جینڈر ظاہر کرتے ہیں۔ملزمان نے معذور نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔متاثرہ معذور نوجوان کی شکایت پر پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب نامی ذہنی اور جسمانی معذور نوجوان جو کہ مرضی پورہ کا رہائشی ہے۔جس کو ملزمان نے ایک پروگرام میں اپنے ساتھ بطور ہیلپر ساتھ لیجانے کا بہانہ بنا کر گھر بلایا اور اس کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا

بعد ازاں اس کا منہ کالا کرکے گلے میں پٹا ڈال کر دیواروں سے ٹکراٹے رہے اور اس کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا۔واقعے کے بعد متاثرہ نوجوان شعیب نے اپنی درخواست ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن کو دی۔جس پر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن مہر قیصر منظور نے تینوں ملزمان کو فوری گرفتار کرکے تحقيقات کا آغاز کردیا۔

جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو بھی شواہد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے