منزل چھوٹ گئی،زندگی روٹھ گئی،ڈیفنس فیز سکس میں تیز رفتاری 3 زندگیاں نگل گئی

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز سکس میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تقریباً ڈیڑھ بجے (1:35) ڈی ایچ اے فیز سکس میں ٹریفک حادثے کی اطلاع موصول ہوئی۔ کالر نے بتایا کہ تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں مجموعی طور پر چار افراد سوار تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ عبدالحنان، 22 سالہ فیضان اور 29 سالہ مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی، جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ حسین کے نام سے کی گئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمی حسین کو طبی امداد کے لیے آئی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس نے لاشوں اور حادثے کا شکار گاڑی کو تھانے منتقل کر دیا ہے۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے