گلیانہ: گھریلو ناچاقی اور خلع کے تنازع پر بیوی کے قتل کا الزام، شوہر کاشف علی گرفتار، آلۂ قتل برآمد

لاہور (پنجاب پوسٹ) گلیانہ میں گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ مقتولہ رخسانہ کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا، جبکہ موت کی تصدیق کے لیے چھری کے وار بھی کیے گئے۔ پولیس نے ملزم کاشف علی کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رخسانہ کی شادی چھ سال قبل کاشف علی سے ہوئی تھی، تاہم میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ رخسانہ گزشتہ ایک ماہ سے ناراض ہو کر والدین کے گھر رہ رہی تھی اور اس نے شوہر سے خلع لینے کے لیے عدالت میں دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق 20 اکتوبر کو ملزم کاشف علی اپنی بیوی کو بہلا پھسلا کر ساتھ لے گیا، جس کے بعد اس کا موبائل فون بند ہو گیا۔ اہل خانہ نے تلاش شروع کی تو گھر کے قریب بھٹہ خشت کے نزدیک جھاڑیوں میں کھڑے پانی سے رخسانہ کی لاش برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: شاد باغ میں گھریلو ناچاقی پر خاوند کا بیوی اور بہن پر تشدد، لڑکی کا راستہ روکنے اور موبائل نمبر مانگنے والے اوباش کو بھی دھر لیا

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کے نوٹس پر ڈی ایس پی کھاریاں سرکل احسان ظفر سندھو کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف علی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ خلع کا دعویٰ واپس لینے سے انکار پر اس نے رخسانہ کو قتل کیا اور لاش قریبی جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گیا۔


پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے