عارف علی رانا لاہور ٹریفک پولیس کے نئے ترجمان مقرر، مؤثر میڈیا حکمت عملی سے ادارے کی نمایاں شناخت کی توقع

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور میں عارف علی رانا کو سٹی ٹریفک پولیس کا نیا ترجمان تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل بھی لاہور ٹریفک پولیس میں بطور ترجمان خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور میڈیا کمیونیکیشنز کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

صحافتی حلقوں کے مطابق عارف علی رانا اپنے سابقہ دور میں میڈیا کے ساتھ مؤثر رابطے اور بروقت معلومات کی فراہمی کے باعث خاصے متحرک سمجھے جاتے تھے۔ ان کے دور میں نہ صرف ٹریفک پولیس کی سرگرمیوں کو میڈیا میں نمایاں کوریج حاصل ہوتی رہی بلکہ عوامی آگاہی مہمات کو بھی مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف ذہنی پستی کا شکار، بانی سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی ، رانا ثنا اللہ خان: عارف علی رانا لاہور ٹریفک پولیس کے نئے ترجمان مقرر، مؤثر میڈیا حکمت عملی سے ادارے کی نمایاں شناخت کی توقع

صحافیوں کے کا کہنا ہے کہ ان کی پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث ٹریفک قوانین، شہری سہولت اور روڈ سیفٹی سے متعلق پیغامات عوام تک زیادہ مؤثر انداز میں پہنچے جس سے ادارے کی ساکھ بہتر ہوئی۔

صحافتی حلقوں کے مطابق عارف علی رانا کی بطور ترجمان تقرری سے لاہور ٹریفک پولیس اور میڈیا کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں گے اور شہریوں کو ٹریفک سے متعلق بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے