معرکہ حق : پیر سے لاہور کےبازاروں میں قومی پرچم لگانے کا اعلان

لاہور ( پنجاب پوسٹ) صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔
اطہرعلی،شہزاد خان،حافظ شیخ علاؤالدین ،مجاہد شکیل کی،خوشنود بٹ شریک ہوئے ۔ 

مزید پڑھیں : ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خواتین اپنی شکایات کیسے درج کرائیں؟: معرکہ حق : پیر سے لاہور کےبازاروں میں قومی پرچم لگانے کا اعلان


اجلاس میں تاجروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ریلی اور مارکیٹوں میں قومی پرچم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 
صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ نے کہا معرکہ حق کی کامیابی سے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوا،تاجر برادری اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بروز پیرشہرکی تمام مارکیٹوں میں قومی پرچم لگائے جائیں گے،بروز جمعہ ما رکیٹوں کی مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا ہوں گے،9مئی بروز ہفتہ کوشاہ عالم مارکیٹ سے”معرکہ حق”ریلی نکالی جائے گی.

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے