بہاولپور( پنجاب پوسٹ)بہاولپور میں جدید برن یونٹ کے قیام کے منصوبے پر پیش رفت جاری ہے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے سول ہسپتال روڈ پر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قریب مجوزہ سائٹ کا دورہ کیا، جہاں 50 بستروں پر مشتمل برن یونٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خواتین اپنی شکایات کیسے درج کرائیں؟: بہاولپور میں 50 بستروں پر مشتمل برن یونٹ کی تعمیر شروع، کتنی لاگت آئے گی؟حکام کے مطابق منصوبے پر مجموعی طور پر 1 ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی، جبکہ ابتدائی طور پر 25 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ 44 کنال اراضی پر مشتمل یہ منصوبہ تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔
کمشنر کا کہنا تھا کہ برن یونٹ کے قیام سے بہاولپور ڈویژن اور ملحقہ اضلاع کے عوام کو مقامی سطح پر علاج کی سہولت میسر آئے گی اور جلنے کے مریضوں کو بڑے شہروں میں منتقل کرنے کی ضرورت کم ہو جائے گی۔
دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔












