لاہور( پنجاب پوسٹ)پنجاب حکومت نے پاکستان کا پہلا ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن قائم کیا ہے جس میں خواتین اپنی شکایات کا اندراج کرا سکتی ہیں۔
خواتین کو مختلف مقامات پر ہراسگی کا سامنا ہوتا ہے۔ ان کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت نے کئی اقدامات کیے ہیں، ان میں ہی ایک ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا قیام ہے۔
مزید پڑھیں : گوجرانوالہ ، ماس ٹرانزٹ منصوبہ، کن علاقوں میں کون سی بسیں چلیں گی؟ بڑی خبر آگئی: ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خواتین اپنی شکایات کیسے درج کرائیں؟یہ پاکستان کا پہلا ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ہے، جو لاہور میں قائم کیا گیا ہے۔ اس پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خواتین اپنی شکایات کیسے درج کرا سکتی ہیں، اس کے کئی طریقہ کار ہیں اور بہت آسان ہیں۔
متاثرہ خواتین کا اپنی شکایت کے اندراج کے لیے سب سے آسان طریقہ تو 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے، جس پر وہ کال کر کے اپنی شکایت بتا سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ خواتین ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، سیف سٹیز ویب پورٹل پر جا کر بھی اپنی شکایت درج کرا سکتی ہیں جب کہ لائیو ویڈیو کال پر بھی براہ راست اپنی شکایت سے آگاہ کر سکتی ہیں۔










