چکوال ( پنجاب پوسٹ ) چکوال کے محلہ اشرف ٹاؤن میں سابقہ سسر نے داماد کو قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا
مزید پڑھیں: ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خواتین اپنی شکایات کیسے درج کرائیں؟: بیٹی پر ظلم کا بدلہ یا غصہ، داماد قتل ، سسر نے خود کو پولیس کے حوالے کردیاملزم حامد اشرف نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کی شادی دس ماہ قبل بابر علی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بعد میں بابر علی نے ملزم کی بیٹی کو طلاق دے دی دونوں فریقین کے درمیان جہیز کے سامان پر تنازعہ چل رہا تھا
ملزم کے مطابق آج شام بابر علی چند نامعلوم افراد کے ہمراہ زبردستی ان کے گھر گھسا، جھگڑا کیا، زیورات اور نقدی اٹھا کر رکشے پر بھاگ نکلا ملزم نے بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بابر علی کا پیچھا کیا اشرف ٹاؤن کی گلی نمر آٹھ میں ملزم حامد اشرف نے بابر علی کو پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور قتل کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا











