لاہور (پنجاب پوسٹ) سندر کے علاقہ میں عطائی کے غلط انجکشن لگانے سے پانچ سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ پیش آیا۔پولیس نے جاں بحق ہونے والی بچی مدیحہ کے والد عرفان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔پانچ سالہ بچی مدیحہ کو گلے میں کھانسی ہونے پر نزدیکی کلینک لے جایا گیا تھا۔
والد کے مطابق عطائی ڈاکٹر نے میری بیٹی کو غلط انجکشن لگایا جس سے میری بیٹی کی حالت خراب ہوئی۔بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزم داؤد کلینک سے فرار ہو گیا.پانچ سالہ بچی موقع پر جاں بحق ہوئی ملزم کی تلاش جاری ہے۔ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جاے گا۔









