لاہور میں پیشہ ور بھکاریوں کا بڑا نیٹ ورک کیسے پکڑا گیا؟

لاہور( پنجاب پوسٹ) لاہور میں ٹریفک پولیس کی اینٹی بیگنگ ٹیم نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے تین روز کے دوران 76 افراد کو تحویل میں لے لیا۔ کارروائی سی ٹی او لاہور کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی، جس کے تحت شہر کے مختلف چوراہوں اور ٹریفک سگنلز پر خصوصی آپریشن کیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 20 خواتین، 17 مرد، 15 بچے اور 24 خواجہ سرا شامل ہیں۔ ان میں سے 70 افراد کو ایدھی فاؤنڈیشن کے مراکز منتقل کیا گیا، جبکہ 6 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی بیگنگ ٹیم کے ساتھ ساتھ ٹریفک وارڈنز بھی سگنلز پر موجود بھکاریوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق پیشہ ور بھکاریوں کے ساتھ ساتھ ان کے نیٹ ورکس چلانے والوں کے خلاف بھی اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض بھکاری شہریوں کو ہراساں کر کے بھیک مانگتے ہیں، اس لیے ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ مزید برآں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے بھی بھکاریوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ٹریفک سگنل یا چوراہے پر پیشہ ور بھکاری نظر آنے کی صورت میں ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ حکام کے مطابق بھکاریوں کو سڑکوں سے ہٹا کر فلاحی اداروں تک منتقل کرنا نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر بناتا ہے بلکہ سماجی فلاح کا بھی باعث ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے