ڈیفنس اے انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ملزم جاں بحق، دل کا دورہ موت کی وجہ قرار

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈیفنس اے انویسٹی گیشن پولیس کی زیرِ حراست چیک ڈس آنر کے مقدمے میں گرفتار شخص امجد بشیر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزم کی موت دل کی حرکت بند ہونے کے باعث ہوئی، جبکہ ابتدائی رپورٹ میں تشدد کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

پولیس کے مطابق امجد بشیر ولد محمد بشیر، جس کی عمر تقریباً 40 سال بتائی گئی ہے، تھانہ ڈیفنس اے میں چیک ڈس آنر کے مقدمے میں اشتہاری تھا اور سابقہ ریکارڈ بھی رکھتا تھا۔ پولیس نے اسے گزشتہ رات گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی طبیعت خراب ہونے پر صبح 6 بجے ریسکیو 1122 کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے صبح 7 بج کر 15 منٹ پر اس کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی سابقہ طبی تاریخ کے مطابق وہ دل کا مریض تھا۔

دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ امجد بشیر کو پولیس نے رات کے وقت گرفتار کیا تھا۔ جاں بحق ہونے والا امجد دو بچوں کا باپ تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں ملزم پر کسی قسم کے تشدد کے شواہد سامنے نہیں آئے، جبکہ میڈیکل رپورٹ میں موت کی وجہ کارڈیک اریسٹ بتائی گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے