اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ، 2 لاکھ 19 ہزار خاندانوں کو 289 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری، ایک لاکھ 26 ہزار گھر مکمل

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد خاندانوں کو 289 ارب 11 کروڑ روپے کے قرضے جاری کر دیے گئے، جبکہ ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد گھر مکمل اور 61 ہزار سے زائد زیرِ تعمیر ہیں۔

منصوبے کے تحت ایک لاکھ 69 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرض کی دوسری قسط بھی جاری کی جا چکی ہے۔ مستفید خاندانوں کی جانب سے قرضوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 22 ارب 15 کروڑ روپے واپس آ چکے ہیں۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق واپس آنے والی رقم دیگر ضرورت مند خاندانوں کے گھروں کی تعمیر پر خرچ کی جا رہی ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر پورٹل پر 24 لاکھ 62 ہزار سے زائد شہری رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جبکہ منصوبے کے لیے 15 لاکھ 40 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

سیکرٹری ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ہر مستحق خاندان کو اپنی چھت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کا جائزہ اجلاس سیکرٹری ہاؤسنگ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عمر فاروق، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن خرم شہزاد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے