اردو بازار میں 14 سال بعد الیکشن، انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر، شاہین گروپ کی انتخابی مہم میں تیزی

لاہور (پنجاب پوسٹ) اردو بازار میں 14 سال بعد الیکشن ہونے لگا۔انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ شاہین گروپ نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔شاہین گروپ کے نامزد صدارتی امیدوار جاوید اقبال نے اردو بازار کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر تاجروں کی بڑی تعداد نے شاہین گروپ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ منتخب ہو کر اردو بازار کے دیرینہ مسائل حل کریں گے اور تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ شاہین گروپ نے ماضی میں بھی تاجروں کے حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے