عظمیٰ بخاری کے الزامات پر معین قریشی کو بڑا عدالتی جھٹکا، 30 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین قریشی کیخلاف ہتک عزت کا دعوی جیت لیا ہے۔ عدالت نے معین قریشی کو عظمی بخاری کو 30 لاکھ ہرجانے کا ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے.

لاہور کی ڈیفیمشن ٹربیونل نے ہتک عزت کے دعوی پر مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ صوبائی وزیر عظمی بخاری نے اپوزیشن لیڈر معین قریشی کیخلاف 8 کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔ ہتک عزت کے دعوی میں عظمی بخاری کی جانب سے انکے وکیل علی بخاری نے دلائل دیئے۔

مختصر فیصلے میں ٹربیونل نے نشاندہی کی کہ معین ریاض قریشی نے خود اعتراف کیا انہوں نے ٹی وی چینل کے پروگرام میں یہ باتیں کیں لیکن ان کی جانب سے ایسے شواہد پیش نہیں کیے گئے جن سے ثابت ہو کہ ان پر الزام غلط ہے۔

معین قریشی نے وزیراعلی کے پی کے دورہ پنجاب اسمبلی کے موقع پر عظمی بخاری پر الزام لگایا تھا صوبائی وزیر نے 200 پیڈ افراد کو اسمبلی کے اندر داخل کرایا۔ معین قریشی نے الزام لگایا تھا کہ جن صحافیوں نے سہیل آفریدی سے سوال کیے وہ بھی عظمی بخاری کے تنخواہ دار ملازم تھے۔ ہتک عزت کے دعوی پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا.

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے