آئی پی پی کا صوبے بناؤ،ملک بچاؤ کنونشن، نئے انتظامی یونٹس بنانے کا مطالبہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) تحریک استحکام پاکستان لاہور کے زیر اہتمام عظیم الشان استحکام پاکستان ع صوبے بناؤ ملک بچاؤ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔کنوینشن میں صدر تحریک استحکام پاکستان لاہور ڈویژن الیاس مجید شیخ، مرکزی جنرل سیکرٹری تحریک استحکام پاکستان ڈاکٹر اظہر محمود اعوان نے شرکت کی۔

کنوینشن میں صوبے بنانے اور انتظامی اصلاحات پر بات کی گئی۔چوہدری سہیل اقبال چشتی گجر نے کہا کہ وفاقی اصلاحات اور عوامی مسائل کا حل صرف صوبے بنانا ہے۔چھوٹے یونٹس بنانے سے عام آدمی بھی سیاست میں حصہ کر کر ملک قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔الحمراء ہال میں ہونے والے استحکام پاکستان پارٹی کے کنونشن میں کارکنوں سمیت پارٹی عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے