ڈیفالٹرز گاڑیوں، جعلی نمبر پلیٹس اور ای چالان ڈیفالٹرز گاڑی کو پکڑنے کے لئے پولیس، ایکسائز اور سیف سٹیز کی مشترکہ ناکہ بندی کا فیصلہ

لاہور(پنجاب پوسٹ) ٹوکن ٹیکس اور ای چالان کے ڈیفالٹرز، نان رجسٹرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو پکڑنے کے لیے پولیس، محکمہ ایکسائز اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ ناکہ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق ناکہ بندی کے دوران شاہراہوں پر تمام گاڑیوں کو روکنے کے بجائے صرف ڈیفالٹر گاڑیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ سیف سٹیز کے کیمروں کے ذریعے گاڑیوں کا ڈیٹا چیک کیا جائے گا اور ڈیفالٹر گاڑی کی نشاندہی پر الرٹ جاری کیا جائے گا، جس کے بعد مخصوص کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سرگودھا: خوشاب روڑ عزیز بھٹی ٹاؤن کے قریب کار، موٹرسائیکل اور چنگ چی رکشے میں خوفناک تصادم۔

حکام نے بتایا کہ مشترکہ ناکے کیمروں کی 200 سے 500 میٹر کی رینج میں لگائے جائیں گے۔ محکمہ ایکسائز کے افسران کو بھی سیف سٹیز سے رابطہ کاری کے لیے جدید گیجٹس فراہم کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق شہر میں ٹوکن ٹیکس اور ای چالانز کی مد میں اربوں روپے کی وصولیاں زیر التوا ہیں۔ مشترکہ ناکہ بندی کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری جاری ہے اور اس پر جلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے