مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور انتقال کر گئے، پارٹی قیادت سوگوار

لاہور (پنجاب پوسٹ) مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور انتقال کر گئے۔ وہ نمازِ عصر کی ادائیگی کے لیے گھر سے مسجد جا رہے تھے کہ اس دوران گر پڑے اور وفات پا گئے۔

چوہدری محمد سرور کی وفات پر مرکزی مسلم لیگ کی قیادت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خالد مسعود سندھو نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

سیف اللہ قصوری، حافظ طلحہ سعید، یعقوب شیخ، خالد نیک گجر اور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے بھی چوہدری محمد سرور کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد سرور کی وفات سے پارٹی ایک دبنگ رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے