محفوظ پنجاب ویژن، ناجائز اسلحے کے خلاف پولیس کی مہم کے دوران ہزاروں ہتھیار برآمد

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت پنجاب پولیس کی غیر قانونی اسلحے کے خلاف مہم جاری ہے، جس کے دوران رواں سال صوبہ بھر سے ہزاروں ہتھیار اور ایک لاکھ سے زائد گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں سنگین وارداتوں، اسلحے کی نمائش اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا۔ رواں سال کے دوران 760 کلاشنکوف، 26 ہزار 897 پستول، 1 ہزار 342 رائفلیں، 2 ہزار 96 بندوقیں اور 592 ریوالور برآمد کیے گئے، جبکہ ایک لاکھ 45 ہزار 764 گولیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف کارروائیوں کے دوران 22 کلاشنکوف، 118 رائفلیں، 140 بندوقیں، 4 ہزار 915 پستول، 108 ریوالور اور 24 ہزار 331 گولیاں برآمد کی گئیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اس کی نمائش کرنے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

آئی جی پنجاب نے غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت اور نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس، اسلحے کے ذخیرے اور خرید و فروخت کے ریکارڈ کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کی جائے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور غیر قانونی اسلحے کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے