.
لاہور ( پنجاب پوسٹ )حکومت پنجاب نے سالانہ بچت پروگرام میں وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا، جس کے مطابق صوبے کی ڈومیسٹک سیونگ ریٹ 13.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
گروتھ اسٹریٹجی ونگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی بچت کی شرح کم ہو کر 7.1 فیصد رہ گئی، جبکہ پنجاب میں 2009 سے بچت کی شرح میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نوجوان نے پنجاب کے تعلیمی نظام کو بہترین کیسے ثابت کیا؟: پنجاب بازی لے گیا؟ مریم نواز نے شہباز شریف کو کیسے مات دی؟رپورٹ کے مطابق پنجاب میں قومی و صوبائی بچت کی مجموعی شرح 20.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ وفاقی سطح پر یہ شرح تقریباً 14 فیصد تک محدود رہی۔
سرمایہ کاری کے شعبے میں بھی پنجاب آگے رہا، جہاں سرمایہ کاری کی شرح 16.6 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ قومی سطح پر یہ شرح 14.3 فیصد رہی۔
مزید پڑھیں : پنجاب حکومت کا رحمت کارڈ: کن افراد کو جاری ہوگا؟ اپلائی کیسے کرنا ہوگا؟
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی اور سرمایہ کاری کے بہتر رجحان کے باعث یہ بہتری ممکن ہوئی، جبکہ مالی نظم و ضبط کو بھی اس پیش رفت کی اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس رفتار کو برقرار رکھنے کیلئے صنعتی ترقی ناگزیر ہے، جبکہ پائیدار معاشی ترقی کیلئے پالیسیوں کے تسلسل کو بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔















