لاہور (پنجاب پوسٹ) شالیمار پولیس نے خواتین پر تشدد کے مختلف واقعات میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں راہگیر خاتون کو زبردستی تشدد کا نشانہ بنانے والے شاہزیب اور عرفان، گھریلو ناچاقی پر بیوی پر تشدد کرنے والا اعظم اور اپنی غیر شادی شدہ بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے والا وقار شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میاں چنوں: تلمبہ کچا محلہ میں داماد کی فائرنگ، 36 سالہ ساس سلمہ بی بی جاں بحق
پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی منزه کرامت کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔











