پاک فوج کے حق میں نعرے، قومی پرچموں کی بہار، سانگلہ ہل میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کی بڑی ریلی

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) سانگلہ ہل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیرِ اہتمام پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور افواجِ پاکستان کی بھرپور حمایت کے لیے عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور دفاعِ وطن کے لیے مسلح افواج کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ریلی کی قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع ننکانہ صاحب کے عہدیداران نے کی۔ ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پرانا خدمت مرکز چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ راستے میں مختلف مقامات پر ریلی کے شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے اپنی محبت، عقیدت اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور قومی وقار کی محافظ ہے اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے سویلین اور عسکری اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا، فوجی فاؤنڈیشن نے 323 ارب روپے ٹیکس ادا کیا، خواجہ آصف

شرکاء نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعِ وطن کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق میں پاک فوج کی کامیابی نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں، قومی اتحاد اور افواجِ پاکستان کے عزم کا پیغام دیا۔

ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور دفاع کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے